• news

ولی عہد امارات آج پاکستان آئیں گے‘ بڑے امدادی پیکیج کا اعلان متوقع

اسلام آباد ( جاوید صدیق) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان آج سے پاکستان کا دو روزہ دورہ شروع کررہے ہیں۔ وہ بڑی اہمیت کا حامل ہے امارات کے صدر بیرون ملکوں کے دورے بہت کم کرتے ہیں وہ امارات کے خصوصی دوست ملکوں کیلئے دورے کرتے ہیں۔ شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ عرب امارات کے جواب میں پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات کے صدر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور عرب امارات کے درمیان گزشتہ حکومت میں جو قدرے سرد مہری پیدا ہوگئی تھی وہ صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے دورے سے ایک مرتبہ پھر روایتی گرمجوشی پر مبنی تعلقات میں تبدیل ہو جائیگی۔شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان کے اعزاز میں آج ظہرانہ دیا جائیگا اور وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان کے درمیان ملاقات کے بعد یو اے ای پیکیج کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آ جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یو اے ای نے زرمبادلہ کیلئے تین ارب ڈالر دینے کا اعلان پہلے کر دیا ہے۔ یہ رقم ولی عہد کے دورے کے دوران سٹیٹ بینک میں جمع ہو جائیگی جبکہ موخر ادائیگی کی بنیاد پر تین سال کیلئے تیل کی فراہمی کی تفصیلات بھی طے ہو جائیں گی۔ ولی عہد کی اسلام آباد میں تمام مصروفیات پی ایم ہا¶س کے اندر ہوں گی۔
ولی عہد/ ظہرانہ

ای پیپر-دی نیشن