حکومت نے دسمبر کے آخر میں بینکنگ سیکٹر سے 5 ارب 13 کروڑ روپے یومیہ قرض لیا
لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت نے دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران اخراجات کیلئے بینکنگ سیکٹر سے اوسطاً روزانہ 15 ارب 13 کروڑ روپے قرض لیا، نئے نوٹوں کی چھپائی بھی بڑھ گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے دسمبر کے آخری ہفتے کے دوران بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 105 ارب 90 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے اخراجات پورے کرنے کے لیے سات روز میں کمرشل بینکوں سے ایک سو ارب 7 کروڑ روپے، سٹیٹ بینک سے 5 ارب 82 کروڑ روپے قرض لیا جس کے باعث موجودہ حکومت کی طرف سے 19 ہفتوں کے دوران بینکوں سے لیے گئے قرض کا مجموعی حجم 769 ارب 47 کروڑ روپے تک پہنچ گیاجو گزشتہ مالی سال اس عرصے کے قرض سے 225 فیصد زیادہ ہے۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک ریکارڈ مالیت میں نئے نوٹوں کے اجرا کے باعث چھ ماہ کے دوران ملک میں زیر گردش نوٹوں کی مالیت میں 217 ارب 56 کروڑ روپے کا اضافہ رکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال اس عرصے سے 480 فیصد زیادہ ہے۔روپے کی قدر میں کمی کے باعث سٹیٹ بینک کے بیرونی اثاثوں میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 528 ارب 81 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال سے 188 فیصد زیادہ ہے۔
حکومتی قرض