• news

اسحاق ڈار کی وطن واپسی، سپریم کورٹ منگل کو سماعت کرے گی

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو واپس وطن لانے کا کیس سماعت کےلئے مقرر کر دیا،درخواست پر سماعت 8جنوری کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو واپس وطن لانے کا کیس سماعت کےلئے مقرر کر دیا۔کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کرے گا۔سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کےلئے درخواست پر سماعت 8جنوری کو ہو گی۔ اس حوالے سے اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ ، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت اطلاعات، قومی احتساب بیورو(نیب) اور ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ دریں اثنا سپریم کورٹ نے راﺅ انوارکا نام ای سی ایل سے نکالنے کا کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا۔ سماعت 10جنوری کو ہو گی۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
اسحاق ڈار کیس

ای پیپر-دی نیشن