علی بابا جاگ گیا، چالیس چوروں کا اب دھڑن تختہ ہوگا: فیاض چوہان
لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیا ض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کا پہاڑ کھڑا کرنے والوںکے دن گنے جا چکے ہیں،چالیس سال سے کرپشن کی بس پر بیٹھ کر ملک دشمنوں کے پشت پناہی پر لوٹ مار کا بازا ر گرم کرنے والے قانون سے نہیں بچ سکتے ، علی بابا جاگ گیا ہے چالیس چوروں کا دھڑن تختہ ہو گا۔ یہ بات انہوں نے ای لائبریری راولپنڈی میں قومی کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ آل شریف نے اپنے دور اقتدار میں 38 ارب ڈالر کی برآمدت کو 20 ارب تک پہنچا دیا، سٹیل ملز ، ریلوے، پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کا بھٹہ بٹھا دیا۔ اورنیب کا چیئرمین اپنے دوراقتدار میں اتفاق رائے سے لگانے والے آج نیب کے خلاف بول رہے ہیں ہم نے تو ایک چپڑاسی تک نہیں بھرتی کیا ہمارا ان فیصلوںمیں کیا عمل دخل ہوسکتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاون پر جے آئی ٹی بن چکی ہے،دن دیہاڑے 14 افراد کے قتل کا حساب ہو گا اور وہ عناصر سزا¶ں سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے جنہوں نے ذاتی اور سیاسی مفادات کی خاطر ملکی استحکام ،ترقی اور سلامتی کو دا¶ پر لگایا۔ انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھے یہ نہیں جانتے کہ معیشت کو تباہ حال کس نے کیا اور قومی وسائل کو دا¶ پر لگا کر ذاتی اثاثے کس نے بنائے۔ ایل این جی پر اربوں کمانے والے اب اپنا حساب دیں۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کامیاب دورہ ترکی مخالفین کے سینے پر مونگ دل رہا ہے،نواز شریف کے اپنے اہل خانہ اور ذاتی انوسٹرز کے ہمراہ 85 روزہ غیرملکی دورے اپنے کاروبارکو ترقی دینے کے لئے تھے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے غیر ملکی دورے قومی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ہیں۔
فیاض چوہان