• news

نوازشریف ہسپتال پناہ گاہ میں بغیر پروٹوکول دورہ کاشتکاروں کی فلاح کیلئے ہر ممکن اقدام کرینگے : عثمان بزدار

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس محکمہ کوآپریٹو کی کارکردگی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس مےں محکمہ کوآپریٹو کو فعال اور متحرک محکمہ بنانے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اورمحکمہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں کو لیز پر دینے کیلئے نئی پالیسی تیار کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ لیز کے ریٹس پر بھی نظرثانی کا فیصلہ کیا گیاجس کے مطابق لیز کے نرخوں کو مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق بنایا جائے گا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں پر قابض افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور قبضے واگزار کرانے کے لئے موثر انداز میں آپریشن شروع کیا جائے۔حکومت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں محکمہ کوآپریٹو کو مکمل سپورٹ کرے گی۔وزیر اعلی نے کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں کی فزیکل تصدیق کرانے کی بھی ہدایت کی۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب کوآپریٹو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیوںکا عمل جلد مکمل کیا جائے اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت نامزدگیاں کر کے سمری بھجوائی جائے اورکوآپریٹو بینک کو بینکنگ سیکٹر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے بارانی اضلاع کے لئے ٹریکٹرسکیم کے اجراءکی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریکٹر سکیم کے اجراءکیلئے مربوط پالیسی مرتب کرکے فوری کام شروع کیا جائے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ٹریکٹر سکیم کے آغاز سے کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا۔ہماری حکومت کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ محکمہ کوآپریٹو کو نئے تقاضوں کے تحت زرعی ترقی کے لئے کام کرنا ہے اورمحکمے کو متحرک انداز میں اپنے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔عثمان بزدار نے معروف گلوکارہ تصور خانم اورکامیڈین ببوبرال مرحوم کی بیوہ کو مالی امداد کے چےک دےئے۔چےک تصور خانم کے بھتےجے اورببوبرال کی بےوہ نے وزےراعلیٰ سے وصول کےے۔وزےراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تصور خانم کو 5 لاکھ روپے اور ببوبرال کی بیوہ کو3 لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیک دیئے گئے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی قدرکرتی ہے اور ان کی خدمات کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ببوبرال کے معذور بےٹے کی دےکھ بھال کےلئے مستقل وظےفہ بھی دےا جائے گااور بےٹی کے لئے ملازمت کا انتظام کرےںگے۔ عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی قیادت میں ماڈل ٹاﺅن کو آپرےٹو سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد نے وزےراعلیٰ کو ماڈل ٹاو¿ن کو آپرےٹو سوسائٹی سے متعلقہ مسائل سے آگاہ کےا ۔وزےراعلیٰ نے وفد کو ماڈل ٹاو¿ن کو آپرےٹو سوسائٹی سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی ےقےن دہانی کرائی اور کہاکہ آپ کے مسائل حل کرےںگے۔انہوںنے سےکرٹری کو آپرےٹو کو ہداےت کی کہ ماڈل ٹاﺅن سوسائٹی سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لے کر اقدامات کےے جائےں۔عثمان بزدار نے سابق پارلیمنٹیرین و پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عثمان بزدارنے چنےوٹ کے علاقے مےں خواتےن پر پولےس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کانوٹس لےتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولےس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں اور انکے تیمار داروں نے رات گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہسپتال آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک رجسٹر کو چیک کیا۔ وزیراعلی نے مریضوں اور انکے تیمارداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا۔ ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے مریضوںنے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی موجودگی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کو مریضوں سے شفقت کے ساتھ پیش آ نا چاہےے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کا ایک میٹھا بول مریض کی آدھی بیماری دور کر دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز سے بھی مسائل دریافت کئے۔ عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا-وزیراعلیٰ بغیر اطلاع کے عارضی پناہ گاہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کی۔ عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے فراہم کی جانے والی سہولتوںپر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے رجسٹر میں عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف بھی دیکھے۔ عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام انتہائی احسن ہے، ہمیں یہاں کوئی تکلیف نہیں۔


عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن