غیر قانونی بائولنگ ایکشن ‘ویسٹ انڈین آف سپنر شیلنگ فورڈ پر غیر ڈومیسٹک کرکٹ میں پابندی عائد
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈین آف سپنر شین شیلنگ فورڈ پر غیرقانونی بائولنگ ایکشن کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران شیلنگ فورڈ کی تمام گیندیں غیرقانونی پائی گئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ڈومیسٹک کرکٹ میں بائولنگ کرانے کیلئے معطل کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز ڈومیسٹک چار روزہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ کے دوران ایمپائرز نے شیلنگ فورڈ کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز حکام کا کہنا ہے کہ ایکشن کی درستگی تک شیلنگ فورڈ پر ڈومیسٹک کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ تیسرا موقع ہے کہ شیلنگ فورڈ کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہو۔