• news

ماریہ شرا پووا کی فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک

لاہور (سپورٹس ڈیسک) روس کی گولڈن گرل ماریہ شرا پووا کی فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت مشکوک ہو گئی، وہ چین میں منعقدہ شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل کے دوران انجری کا شکار ہوئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں میچ سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی تھی۔شرا پووا نے کہا کہ آسٹریلین اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گی تاہم اس وقت حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتی۔ آسٹریلین اوپن 14 جنوری سے شروع ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن