• news

ٹرمپ نے شام سے انخلا کے سلسلے میں رابطہ کاری بولٹن کو سونپ د ی

واشنگٹن (این این آئی)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے اپنی ٹوئٹس میں کہا ہے کہ وہ شام کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی جیمز جیفری اور چیف آف سٹاف جوزف ڈینفور کے ہمراہ ترکی کا دورہ کریں گے۔ دورے کا مقصد شام کی سرزمین سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے اور داعش تنظیم کو دوبارہ نمودار ہونے سے روکنے کے واسطے رابطہ کاری ہے۔ بولٹن کے مطابق رابطہ کاری کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ خطے میں ایران کی دشمنانہ سرگرمیوں کا انسداد کیا جائے۔امریکی ٹی وی کے مطابق بولٹن کا یہ اعلان ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد سامنے آیا۔

ای پیپر-دی نیشن