ہانگ کانگ سے برونائی جانیوالے طیارے میں دھواں، مسافر خوفزدہ
ہانگ کانگ (نیٹ نیوز) ہانگ کانگ سے برونائی جانے والی پرواز کے دوران مسافروں سے بھرا جہاز اچانک دھوئیں سے بھر گیا جس نے تمام افراد کو خوفزدہ کردیا۔ یہ واقعہ برونائی ائر لائن کی فلائٹ A320 میں دوران پرواز پیش آیا جب ایک مسافر کے بیگ میں رکھے پاور بنک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور ڈیوائس جل کر راکھ ہوگئی جبکہ آگ لگنے کے باعث جہاز میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق دھواں بھرنے کے باعث اکثر مسافر کھانستے رہے جبکہ جہاز کے عملے نے فوری اقدامات کرتے ہوئے جلتی ڈیوائس کو بجھایا جس کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فلائٹ بحفاظت برونائی ائرپورٹ پر لینڈ کر گئیں۔
پاور بنک/ آگ