استنبول: بلڈوزر چلاتے دیوار مزدور پر آن گری، محفوظ رہا
انقرہ (نیٹ نیوز) یوں تو دنیا بھر میں مختلف حادثات معمول کی بات ہیں تاہم بعض اوقات ایسے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے ترکی کے شہر استنبول میں ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیوار بلڈوزر چلاتے مزدور پر آ گری رپورٹ کے مطابق کنسٹرکشن سائٹ پر مزدور بلڈوزر سے کھدائی کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران پہلے دیوار پر لگے بیم گرے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پوری دیوار بلڈوزر پر آ گری جبکہ حادثے میں مزدور ملبے تلے دبنے کے باوجود خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔