• news

پولینڈ: سہیلی کی سالگرہ مناتے 5 سہیلیاں جل کر ہلاک ،نوجوا ن زخمی

کوسزالین(اے این این) پولینڈ میں پانچ نوجوان لڑکیاں اس وقت جل کر ہلاک ہو گئیں جب ایک تفریحی عمارت میں آگ لگ گئی۔ وہ لڑکیاں اس وقت قید سے فرار والا 'سکیپ گیم' کھیل رہی تھیں۔یہ آگ پولینڈ کے شہر کوسزالین میں لگی۔ ایک 25 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہ ہوسکا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ وہ پولینڈ کے ہر سکیپ روم میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔مرنے والی پانچوں لڑکیوں کی عمر 15 سال تھی اور وہ اپنی ایک سہیلی کی سالگرہ کا جشن منا رہی تھیں۔ 'سکیپ روم' دنیا بھر میں مقبول ہے جس میں شرکت کرنے والے ایک کمرے میں بند ہو جاتے ہیں اور کئی قسم کی پہیلیوں کو سلجھانے کے بعد ہی وہ اس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ پولینڈ کے صدر نے اظہار تعزیت میں لکھا خدا ان کے والدین اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیر خارجہ جواشم برودزنسکی نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔انھوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا: 'میں متاثرہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور آگ لگنے پر افسوس ظاہر کرتا ہوں۔ انھوں نے مزید لکھاکہ ہم نے سرکاری فائر بریگیڈ کے چیف کمانڈر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں اس قسم کے کمروں میں آگ کے نظام کی جانچ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن