• news

اپو زیشن کے اتحاد کا مقصد حکو مت گرانا ہے : عبدالقادر بلو چ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے متحد ہونے کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ عمران خان کو بہتر حکومت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ شہباز شریف سمیت دیگر اپوزیشن قائدین نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی عمران خان ایماندار ہونگے لیکن انکی ٹیم میں شامل ماضی کے کرپٹ عناصر دودھ کے دھلے نہیں موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ نیب اور ایف آئی اے ایک معمولی درخواست پر تحصیلداروں کی کردار کشی کر رہے ہیں شریف برادران کو پابند سلاسل کرنے سے مسلم لیگ(ن) کو ختم نہیں کیا جاسکتا بلو چستان عوامی پارٹی میں جام کمال وزارت اعلیٰ کیلئے بہترین انتخاب ہے ۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام ’’حال احوال ‘‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ2018ء کے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی تحریک انصاف کی حکومت کو اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے اپنے تعاون کا یقین دلایاتھا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کو معاشی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہوکر اپوزیشن کی طرف سے مثبت کردار کی یقین دہانی کرائی مگر بدقسمتی سے تحریک انصاف کے قائدین اور انکی معاشی ٹیم کو اپنی قابلیت پر زیادہ اعتماد ہے آج تک اپوزیشن کی تجاویز کو اہمیت نہیں دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن