سپریم کورٹ کے حکم پر پنڈی، چکلالہ کینٹ سے 52 بل بو رڈز ہٹا دئیے گئے
راولپنڈی (اے پی پی) عدالت عظمیٰ کے احکامات پر راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کی حدود سے 52 بل بورڈز ہٹا دیئے گئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی کینٹ کی حدود سے 15بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا راولپنڈی کینٹ کی حدود سے ہٹائے گئے بل بورڈز سے سالانہ 20 کروڑ روپے کی آمدن ہوتی تھی۔ اسی طرح چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا عدالت عظمیٰ کی جانب سے پبلک پراپرٹی سے بل بورڈز ہٹانے کے احکامات کی تکمیل کرتے ہوئے چکلالہ کینٹ کی حدود سے 37بل بورڈز ہٹوا دیئے گئے ہیں ۔ذرائع کاکہنا ہے ہٹائے گئے بل بورڈز سے چکلالہ کینٹ کو 8کروڑ روپے سے زائد سالانہ آمدن ہو تی تھی ۔ذرائع نے بتایا چکلالہ کینٹ کی حدود میں مجموعی بل بورڈز کی تعداد 46ہے جن میں سے 6 ریلوے راولپنڈی ڈویژن کی ملکیت ہیں جبکہ 03بل بورڈز ہٹانے باقی ہیں۔