• news

مسلم لیگ ن‘ پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں ڈیم بنیں: فیصل واوڈا

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنی کارکردگی سے اپوزیشن کو تکلیف دیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتیں کہ ڈیم بنیں، دونوں پارٹیوں نے ڈیم روکنے کے لیے سازش کی،احتساب کیا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے این آر او کرلیں یہ آپ کے بھائی بن جائیں گے۔ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 20سال سے یہی کہہ رہے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہیں، دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کا ساتھ دیتی رہی ہیں، ن لیگ کو کچھ کہیں تو پیپلزپارٹی کو برا لگتا ہے، پیپلزپارٹی کو کچھ کہیں تو ن لیگ کو برا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کے ٹھیکے میں پیپر رولز کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔
فیصل واوڈا

ای پیپر-دی نیشن