مقبوضہ کشمیر : سانحہ سوپور کے شہدا کی 26 ویں برسی پر مکمل ہڑتال مظاہرے پولیس اہلکار کی خودکشی
سرینگر(اے این این + این این آئی) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجی نے دو ساتھیوں کو گولی مار کر خود کشی کر لی،ایک فوجی اہلکار کو مجاہدین نے زخمی کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پانتہ چھوک سرینگر میں سی آر پی ایف اہلکاروں کے آپسی تصادم میں دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فائر کھولنے والے اہلکار نے بعد میں خود پر گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔دریں اثناءترال کے آری پل علاقے میںشدید برف باری کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان مسلح تصادم ہوا ہے جس دوران کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ایک رہائشی مکان زمین بوس کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہواہے ۔ادھر قصبے کے مختلف مقامات پر جھڑپ میں سرگرم حزب کمانڈر کی ہلاکت کی افواہ پھیلنے کے ساتھ ہی فورسزپرشدید سنگ باری کی گئی جس کے نتیجے میں واگڑ اور آری پل سمیت کئی مقامات پر جھڑپوں کا سلسلہ شام تک جا ری تھا۔ قصبے میں چوتھے روزبھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زندگی بری طرح متاثر رہی۔جبکہ پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں میں انتظامیہ افواہ بازی کو روکنے اور امن وقانون کی صورت حال کو بحال رکھنے کے انٹرنیٹ سروس پر روک لگا دیا۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے11کلومیٹر دورتانترے محلہ آری پل میں صبح 9بجے کے قریب نصف فٹ سے زیادہ برف باری کے باجود فوج کے42RRسی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے علاقے میںجنگجوﺅں کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدعلاقے کو محاصرے میں لے کر محلے کے تمام لوگوںکوگھروں سے باہر نکال کر تلاشی کارروائیاں شروع کی۔ ادھر مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فورسز نے آنسو گیس اور چھروں کا استعمال کیا‘ تاہم اس دوران کسی کے زخمی یا گرفتاری کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ضلع بارہ مولہ کے قصبے سو پور میں 1883ءمیں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے 50 افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اتوار کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ قصبے کی تمام مساجد میں شہداءکیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ہڑتال کی کال مشترکہ حریت قیادت نے دی ہے۔ سول سوسائٹی کے ارکان‘ تاجر اور دیگر لوگ مزار شہداءپر جمع ہوئے اور 1993ءکے قتل عام کے متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار مکیش بھاوک نے سرینگر میں خودکشی کر لی ہے۔ تحریک حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے 6 جنوری 1993ءکے سوپور قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءکی قربانیاں کشمیری قوم کا انمول اثاثہ ہیں۔
کشمیر