• news

حج اخراجات میں اضافہ، رواں سال حاجیوں کو 40ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور

اسلام آباد (آئی این پی) حکومت پاکستان رواں سال حاجیوں کو فی حاجی 40 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور کررہی ہے، حج اخراجات 4لاکھ 20ہزارروپے تک بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکیم کے تحت حج اخراجات 4 لاکھ 20ہزار روپے تک بڑھنے کا امکان ہے، حج اخراجات میں اضافے کی وجہ روپیہ کا غیر مستحکم ہونا اور سعودی عرب میں ٹیکسز ہیں۔ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت مذہبی امور فی حاجی40ہزار روپے سبسڈی کی کوشش کرے گی، ذرائع کے مطابق سبسڈی ملنے پر سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات 3 لاکھ81ہزار روپے ہو جائیں گے۔ وفاقی کابینہ سے حج پالیسی کی منظوری کے بعد حج درخواستیں 20جنوری سے جمع ہوں گی، 20 فروری 2020 تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ پر حج درخواستیں جمع ہوں گی۔
حج اخراجات

ای پیپر-دی نیشن