• news

پشین اور پنجگور میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کے نتیجے میں تحصیلدار لیویز اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان کے علاقے پشین اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز اور تحصیلدار بوستان کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کے نتیجے میں تحصیلدار لیویز اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے جبکہ گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا بم 5 کلو وزنی اور اس میں بال بیرنگ استعمال کئے گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اس طرح کی گھناونی کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔پشین کے علاقے میں تحصیلدار بوستان عبدالمالک اپنے سکواڈ کے ہمرہ جارہے تھے کہ جیسے ہی انکی گاڑی جان بس اڈہ اور پولیس لائن کے قریب پہنچی تو نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے سڑک کے کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور تحصیلدار عبدالمالک ان کے محافظ عبداللہ اچکزئی ، محمود نیازی ، اسحاق نیازی ، حبیب اللہ نیازی ، سمیت دیگر زخمی ہو گئے اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ پولیس اور بم ڈسپوزل کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیاجنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔اسی طرح پنجگور مین بازار میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہو ا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے ایک سیکورٹی اہلکار رضوان اور راہگیر عبدالوحید زخمی ہو گئے دھماکے سے بازار میں بھگدڑ مچ گئی اور بازار بند ہو گیا۔
دھماکے

ای پیپر-دی نیشن