• news

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولوں میں سلیبس سے ہٹ کر کتابیں پڑھانے والوں کے خلاف موثر کارروائی میں ناکام

لاہور (میاں علی افضل) پنجاب کری کلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پنجاب بھر کے ہزاروں پرائیوٹ سکولوں میں سلیبس سے ہٹ کر کتابیں پڑھانے والوں کے خلاف موثر کارروائی میں ناکام ہے، 4سالہ قبل پنجاب اسمبلی سے قانون کی منظوری کے باوجود بھی کری کلم ٹیکسٹ بک بورڈ مجسٹریٹ حاصل کر سکا اور نہ ہی پرائیویٹ سکولوں میں چھاپوں کے لئے پولیس اہلکاروں کی معاونت لینے میں کامیاب ہو سکا، اس صورتحال میں مختلف پرائیوٹ سکولوں میں نصاب سے ہٹ کر کتابیں پڑھائی جا رہی ہیں جبکہ غلطیوں سے بھرپور اور اسلام اور ملکی سلامتی کے خلاف بھی کتابیں پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی مستقبل و سلامتی داﺅ پر لگی ہے، جبکہ بورڈ کی جانب سے ماضی قریب میں مختلف سکول مالکان، مختلف پبلشرز کے خلاف بھی درجنوں مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔ ایم ڈی پنجاب کری کلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ کری کلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اس حوالے سے بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے سینکڑوں مقدمات درج کروائے گئے ہیں مزید کاروائیاں بھی جاری ہیں جبکہ مجسٹریٹ اور نفری کی فراہمی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر جلد فیصلے کا امکان ہے جس کے بعد بغیر منظوری کے کتابیں بنانے ، چھاپنے، پڑھانے اور سکولوں میں لگانے والوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے گی اور پنجاب کے تمام اضلاع میں یہ کاروائیاں بھرپور طریقے سے کی جائے گی تمام چیف ایگزیکٹوز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی جائے گی انھوں نے کہ طلباءہمارا مستقبل ہیں ان کو بہترین تعلیمی سہولیات کیساتھ ساتھ بہترین سلیبس کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیح ہے جس پر رعایت نہیں برتی جائے گی۔
پنجاب ٹیکسٹ بک

ای پیپر-دی نیشن