• news

عمران خان نے کالا کوٹ اورشلوار قمیص اماراتی ولی عہد نے عربی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم نے اماراتی ولی عہد سے ملاقات کے دوران بلیک کوٹ اور وائٹ شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جب اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کے ایک روزہ دورے پر پہنچے تو وزیر اعظم نے اپنے ثقافتی کلچر متعارف کراتے ہوئے کالا کوٹ اور سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھی تھی جبکہ اماراتی ولی عہد نے بھی اپنی ثقافت اجاگر کرتے ہوئے اپنا عربی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔
کالا کوٹ

ای پیپر-دی نیشن