• news

نیب کو اپنا نام نون اکاﺅنٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب کو مشورہ دےا ہے کہا ہے کہ نیب کو باضابطہ طو پر اپنا نام تبدیل کرکے ”نون اکاﺅنٹیبلٹی بیورو“ رکھ لینا چاہیے، شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام گھسا پٹا فرسودہ طریقہ اور نیا تماشا ہے، نیب کے ذریعہ سیاسی انتقام جاری ہے۔ اتوار کو صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے، کیوں وزیراعلی خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا، علیمہ باجی کے غیرقانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی، علیمہ خان کی غیرقانونی جائیداد عمران خان کی بے نامی ہے۔ جہانگیر ترین نے اپنے باورچی اور بچوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، سپریم کورٹ سو موٹو کیوں نہیں لیتی؟ نیب الزام ثابت ہونے سے پہلے معلومات میڈیا کو نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں، صاف پانی میں کچھ نہ بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور ن لیگ کے رہنما جھوٹے الزامات کا جواب دے رہے ہیں، احتساب کے نام پر سیاسی انتقام میں مسلم لیگ (ن) سرخرو ہوگی۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر-دی نیشن