سی ای او کوپروٹوکول دینے پر فواد چودھری کی پی آئی اے عملے کی سرزنش
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے لاہور کے عملے کا اپنے سی ای او زاہد مظہر کو پروٹوکول دینے کے معاملے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عملے کی سرزنش کر دی۔ وفاقیوزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ جب صدر پاکستان عارف علوی تک ائیر پورٹس پر پروٹوکول نہیں لیتے تو یہ لوگ حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ اس موقع پر فواد چودھری کے ساتھ دو وفاقی وزرا شفقت محمود اور رزاق داﺅد بھی تھے۔ تینوں وزرا آج صبح پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے اسلام آباد جانے کیلئے ائیر پورٹ پہنچے تو پی آئیاے کا عملہ ہاتھوں میں پھول لئے ڈومیسٹک ڈیپارچر کے باہر کھڑا تھا جو اپنے سی ای او زاہد مظہر کو پروٹوکول دینے آیا تھا۔ فواد چودھری کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد مظہر آ رہے ہیں جس پر فواد چودھری نے عملے کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے پروٹوکول پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ صدر ، وزیراعظم سمیت کوئی پروٹوکول نہیں لیتا، آپ لوگ مسافروں کی دیکھ بھال کرنےکے بجائے پروٹوکول میں مصروف ہیں۔ وفاقی وزیر وفواد چودھری نے سی ای او زاہد مظہر کو پروٹوکول دینے پر اسٹیشن مینجر سمیت پی آئی اے کے عملے سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے۔ سی ای او زاہد مظہر کا کہنا تھاکہ انہوں نے کسی کواستقبال کیلئے آنے کا نہیں کہا تھا۔
سرزنش