انتہائی مطلوب 112 انسانی سمگلرز کی فہرست جاری 58 کا تعلق پنجاب سے ہے
لاہور ( نیوز رپورٹر) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے انتہائی مطلوب 112 انسانی سمگلرزکی فہرست جاری کر دی ہے۔ انتہائی مطلوب 58 سمگلرزکاتعلق پنجاب سے ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انتہائی مطلوب112 انسانی سمگلرز کی فہرست جاری کردی۔ انتہائی مطلوب 58 سمگلرز کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ فہرست میں شامل 34 انسانی سمگلرز کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ فہرست میں سندھ 15، خیبر پی کے 3، بلوچستان کے 2 انسانی سمگلرزشامل ہیں اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم 12 انسانی سمگلرزبھی فہرست میں شامل ہیں۔
انسانی سمگلرز