• news

ملک لوٹنے والے احتساب کے شکنجے میں آئے توغصہ عمران پر نکال رہے ہیں:فیاض چوہان

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 40 سال سے ملک لوٹنے والے چور احتساب کے شکنجے میں آئے تو غصہ عمران خان پر نکال رہے ہیں۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل میں فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ زرداری نے کہا تھا کون ثابت کرسکتا ہے کہ جعلی اکاﺅنٹس ان کے ہیں؟ زرداری نے کہا تھا کہ جعلی اکانٹ ثابت ہوگیا تو قصور اس کا ہوگا جس کے نام پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ رویہ جن لیڈروں کا ہو اس پر کون کان دھرے گا؟ جس کی کرپشن کی دم پر پاں آتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ پاکستان کا خزانہ خالی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاں آتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ عمران خان ناتجربہ کار ہیں اور وہ کہتا ہے جمہوریت خطرے میں ہے۔فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ جس کی کرپشن کی دُم پر پاﺅں آتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ 18 ویں ترمیم خطرے میں ہے، بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی کبھی تو چھری کے نیچے آئے گی۔ دریں اثنا راولپنڈی آرٹس کونسل میں 76 نئے آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیادپرپنجاب کے 6 ہزارفنکاروں میں 4 لاکھ روپے مالیت کا ہیلتھ کارڈجلدجاری کریں گے جن سے فنکاروں کے اہل خانہ کو طبی سہولیات مفت حاصل ہوں گی جبکہ وائس آف پنجاب کے ذریعے نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت نے کہا کہ ہیلتھ کارڈسے فنکاراوراس کا خاندان فیض یاب ہوسکے گا تا کہ کسی بھی مشکل کی گھڑی میں اس کوپریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ چارلاکھ روپے تک کے صحت کے حوالے سے اخراجات حکومت برداشت کریگی۔
فیاض چوہان

ای پیپر-دی نیشن