اسحاق ڈار کو واپس لانے کا کیس سپریم کورٹ کل سماعت کرے گی
اسلام آباد (آئی این پی ) لندن میں مقیم اسحق ڈار کو وطن واپس لانے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ کل 8 جنوری کو سماعت کرے گا۔ سابق ایس پی راﺅ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور بھاگ ناڑی آلودہ پانی کے کیس بھی 10جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے۔ سماعت کیلئے اٹارنی جنرل کے ساتھ وزارت داخلہ، خزانہ، خارجہ اور وزارت اطلاعات کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے۔ عدالت نے اسحاق ڈار ،نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹسز جاری کیے ہیں۔ راﺅ انوار کے کیس میں اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ بھاگ ناڑی میں آلودہ پانی کے معاملہ پرایڈووکیٹ جنرل ،چیف سیکرٹری اورسیکرٹری صحت بلوچستان کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔
کل سماعت