آئی ایم ایف وفد کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے نہ ہو سکا
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف وفد کے آئندہ دورہ پاکستان کا شیڈول طے نہ ہو سکا، شیڈول طے نہ ہونے کی وجہ فریقین کا اپنے اپنے مطالبات پر قائم رہنا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف قرضوں سے متعلق اپنی شرائط میں نرمی اور پاکستان بھی اس کی سخت شرائظ تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ آئی ایم ایف مشن کا جنوری کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ طے ہوا تھا۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 15جنوری کو واشنگٹن میں اجلاس ہوگا۔ پاکستان کی قرض کی درخواست ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پیش نہیں ہوگی، معاملہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے آئندہ اجلاس تک ملتوی ہوگیا۔
شیڈول