ملک منظور مانی نیو پرنس جم خانہ کرکٹ کلب سنت نگر کے صدر منتخب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) نیو پرنس جم خانہ کرکٹ کلب سنت نگر کا سالانہ اجلاس سر پرست اعلیٰ قاری عنایت اللہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔تمام ممبران نے متفقہ طور پر ملک منظور مانی کو اگلے تین سال کیلئے بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا ۔شیخ طارق حسین کو جنرل سیکرٹری ‘فیضان رحمٰن کو فنانس سیکرٹری ‘حامد اقبال کو جوائنٹ سیکرٹری ‘نعمان منظور اور شیرخان کو ایگزیکٹو باڈی ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔