اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ دسمبر کے مقابلے میں رواں ماہ درآمدی ایل این جی کی قیمت فروخت میں کمی کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 11.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی اور نئی قیمت 11.37 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
ایل این جی