علی پور چٹھہ: ایس ڈی او ایری گیشن پر تشدد،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی اور بھائی کیخلاف مقدمہ
قلعہ دیدار سنگھ+ علی پور چٹھہ (نامہ نگاران) علی پور چٹھہ میں ایس ڈی او ایری گیشن پر تشدد کا پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شوکت علی بھٹی، بھائی حیدر عباس بھٹی پر تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ معلوم ہوا کہ ہیڈ قادر آباد کے ممنوعہ علاقے سے مچھلی کے غیر قانونی شکار سے روکنے پر واقعہ ہوا۔ سب ڈویژنل آفیسر صدام حسین کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی، وزیراعظم اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل۔ علی پور چٹھہ کے نواحی ہیڈ قادر آباد بیراج پر تعینات سب ڈویژنل آفیسر صدام حسین جو کہ باغبانپورہ لاہور کا رہائشی ہے، چند روز قبل بیراج کی انسپکشن کیلئے سب ڈویژنل آفسیر بیراج کے پل پر کھڑے تھے کہ دریائے چناب کے ممنوعہ علاقہ میں جال لگا کر مچھلیاں پکڑتے دیکھا گیا، روکنے پر مچھلی کا ٹھیکیدار اکبر بیراج پر آگیا اور پی ٹی آئی ایم این اے شوکت علی بھٹی کے نام سے ڈرانے دھمکانے لگا۔ اسی اثنا میں ایم این اے کا بھائی حیدر بھٹی نے ساتھیوں سمیت ایس ڈی او محکمہ انہار صدام حسین کا گریبان پکڑ کر گالم کلوچ کرتے رہے اغوا کی کوشش کی۔
مقدمہ درج