• news

کنٹرول لائن : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری نوجوان شہید خاتون زخمی

سماہنی، اسلام آباد (آئی اےن پی+ نوائے وقت رپورٹ) سماہنی سےکٹر کے سرحدی علاقے کہاولےاں پنڈوڑی پر بھارتی فوج کی بلاا شتعال فائرنگ و گولہ باری سے اےک نوجوان شہےد جبکہ اےک خاتون زخمی ہوگئی اور درجنوں مال مویشی بھی زخمی ہوگئے۔ تاہم پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی میں بھارتی مورچوں کو نشانہ بناےا گیا جس سے دشمن کی گنےں خاموش ہوگئیں۔ سما ہنی سےکٹر کے سرحدی علاقے کہاولےاں پنڈوڑی مےں گزشتہ رات بھارتی فوج نے علاقہ پر شدےد فائرنگ کی جس کے نتےجے مےں نوجوان عظےم مشتاق شہےد ہوگےا جبکہ اےک خاتون نسےم اختر زوجہ محمد اشرف زخمی ہوگئی۔ واضح رہے شہےد ہونے والے نوجوان کا والد بھی بھارتی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گےا تھا۔ دریں اثناءدفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو گزشتہ روز طلب کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔
بھارتی فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن