منشیات کیس میں بھتیجے کی گرفتاری اور ضمانت پر رہائی، قانون میرے گھر والوں پر بھی لاگو ہوگا: شہریار آفریدی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں ) وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ قانون سب پر لاگو ہے چاہے وہ میرے گھر کے افراد ہی ہوں جس ملزم نے بھی میرے گھر کا پتہ دیا وہ قانون سے بالاتر نہیں اسے سب سے زیادہ مثالی سزا ملے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہریار آفریدی کے بھتیجے کو منشیات کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ طلال نادر آفریدی کو ضمانت پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ وزیر کا رشتہ دار ہونے کی وجہ سے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، معاملہ قانون کی سب سے بڑی کامیابی کی نشانی ہے۔ میرے والد نے 3شادیاں کیں، میرا بہت بڑا خاندان ہے، گرفتار ہونے والا جو بھی ہو اسے مثالی سزا ملے گی، پولیس کو سیاسی اثر و سوخ سے پاک کرنے کی بھی عملی مثال ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیر کا رشتہ دار ہے تو ایف آئی آر خارج بھی ہو سکتی تھی، وزیر کا رشتہ دار ہو یا نہیں مقدمہ درج ہوتا ہے، سزا بھی ملے گی۔
شہریار آفریدی