• news

مسلم لیگ (ن) نے عوام کی بھرپور خدمت کی: عرفان الحسن

ننکانہ صاحب (نامہ نگار خصوصی) حاجی عرفان الحسن بھٹی ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ ننکانہ نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور فیاض چوہان اپنا گریبان دیکھیں پھر کسی کو بات کریں۔ اقتدار کے لئے کسی بھی پارٹی میں جانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ مہنگائی کی وجہ سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور حکومت احتساب کے نام پر مسلم لیگ (ن) سے انتقام لے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے عوام کی جو خدمت کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اگر انہوں نے ملک کی حالت ٹھیک نہ کی اور ہمارے قائدین نے کال دے دی تو ان کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ اس موقع پر الحاج احتشام الحسن بھٹی چیئرمین یونین کونسل نمبر 5 بھلیر 119‘ احسان خاور‘ افضل ناظم‘ رانا جاوید اقبال‘ ندیم بھٹی‘ احسن بھٹی‘ مہد حسن بھٹی بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن