• news

حکمرانوں نے ملک کی بہتری کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا: ریاض ورک

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین چوہدری محمد ریاض ورک نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ابھی تک ملک اورقوم کی بہتری کے لئے کوئی قابل قدر مثبت کاوش نہیں کی جو حکمرانوں کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے ان سے بہتری کی کوئی توقع نہیں،چار ماہ کے حالات نے ثابت کر دیا کہ مسلط کردہ حکمرانوں کا مقصد صرف اقتدار انجوائے کرنا ہے جس کے باعث ملک بحرانوں سے دوچار ہے ملک و عوام کو مسائل سے نکالنا ان کے بس میں ہی نہیں ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران بائیس کروڑ پاکستانیوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر ہانکنے کی کوشش کر رہے ہیں عمران خان اور ان کی ٹیم کے پاس نہ تجربہ ہے نہ وژن اور نہ ہی ملک و قوم کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ ہے، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک و قوم کو غیر یقینی حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی پاک سرزمین کو نااہل لوگوں کے ہاتھوں میں کھلونا نہیں بننے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن