• news

تحریک انصاف کے وزراء جمہوریت کیلئے خطرہ بن چکے ہیں: عباس خاں

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما رانا عباس علی خاں نے کہا ہے کہ ہر جمہوری جماعت پنجاب اسمبلی میں سپیشل کمیٹی کے ذریعے قانون سازی کی مخالفت کرے گی ایسی کسی کمیٹی کو نہیں مانتے جس میں اپوزیشن کی نمائندگی نہ ہو اپوزیشن کی مشاورت کے بغیر قانون سازی آمرانہ روش ہے، (ن) لیگ جمہوری اقدار کے فروغ کی داعی ہے جو اپنا جمہوری کردار ادا کرتی رہے گی۔ تحریک انصاف کے وزراء جمہوری تسلسل کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آمرانہ سوچ پر مبنی حکومتی حربے پارلیمانی کلچر کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں۔ 5 ماہ گزرنے کے باوجود قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ کرنا حکومت نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن