ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کی کرائم کے حوالے سے میٹنگ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال صدیق کمیانہ نے ڈی پی او شیخوپورہ جہانزیب نذیر خان کے ہمراہ ڈی پی اوآفس شیخوپورہ میں ماہانہ کرائم کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن سیلم احمد وڑائچ او ر اے ایس پی سٹی سرکل توحید الرحمن میمن اور تمام ڈی ایس پی اور تمام ایس ایچ اوزتھانہ کے ساتھ میٹنگ کی ۔ جس میں مجرمان اشتہا ری کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات کی یکسو ئی اور پینڈنگ درخواستوں کے متعلق تمام سرکل وائز تمام تھانہ جات کا کرائم جائزہ لیا گیا جس میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کو شاباش دی اور ناقص کارگردگی کا مظاہرہ کرنے پر افسران کی سرزنش بھی کی گئی اس کے بعد تمام سرکل وائز ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی کہ وہ اپنے اپنے علاقہ جا ت میں خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کی گرفتاریوں سٹریٹ کرائم اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوںپر قابوپانے کے اور جدید اقدامات کے متعلق آگا ہی دی گئی تاکہ ضلع شیخوپورہ کو فری کرائم زون بنایا جاسکے۔