• news

منتخب ہو کر وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا: فاخر علی

قصور(نامہ نگار) کالے کوٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دینگے، وکلا برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا اولین ترجیح ہو گی، کامیابی حاصل کرکے تمام وکلا کو ساتھ لیکر چلوں گا، وکلا کے ساتھ ساتھ کچہری میں آنے والے سائلین کی مشکلات کا بھی ازالہ کرنے کی کوشش کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار قصور سردار فاخر علی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے قصور بار کی تاریخ بدل دوں گا، میرا الیکشن لڑنے کا مقصد صرف اور صرف وکلا کی بے لوث خدمت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن