حکومت کی کرپشن کے خاتمے کی کوششیں قابل تحسین ہیں: اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے نہ صرف ملکی خزانے کو مفت کا مال سمجھ کر لوٹا بلکہ اداروں کی ساکھ تباہ کرنے اور ملک کو بھکاری بنانے میں بھی کوئی کسر نہ چھوڑی، سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں بننے والی جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا اصل چہرہ بھی بے نقاب کردیا ہے، اداروں پر تنقید کرنے کی بجائے آصف زرداری اپنی کرپشن کا حساب دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ سٹی کمپلیکس میں منعقدہ تاجر برادری کے اہم اجلاس سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کرپشن کے خاتمے کیلئے کی جانیوالی کوششیں قابل تحسین ہیںملک کو کرپشن سے پاک کئے بغیر ترقی کی راہ پر چلنا ممکن نہیںشفاف احتساب ملکی سالمیت اور ترقی کیلئے ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو دیوار سے لگانے کا تاثردرست نہیں موجودہ حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ہے۔