• news

عوامی سرمایہ لوٹنے والوں کیلئے ملک میں کو ئی جگہ نہیں: سلطان سرور

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما ویوسی چیئرمین چودھری سلطان سرور گولڈن نے کہا ہے کہ بہادر افواج، حکومت اور عدلیہ نے اپنے اقدامات اور فیصلوں سے ملک محفوظ اور عوام کی سلامتی کو یقینی بنا دیا ہے پاک سر زمین پر اب پاکستان کے دشمنوں اور عوامی سرمایہ لوٹنے والوں کے لئے کو ئی جگہ نہیں ہے قوم میں بہترین شعور پیدا ہو چکا ہے پاکستان کی داخلہ اورخارجہ پالیسیوں کی کامیابی کا مد لل ثبوت یہ ہے کہ پاکستان نے خا رجی طاقتوں اور دہشتگردوں کو جرأت مند پیغام دیاہے اور واضح کیا ہے کہ ہم بیرونی ڈکٹیشن کے قائل نہیں بلکہ ملک کے اندرونی مسائل از خود حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن