• news

شیخوپورہ: پولیس ملازمین شہریوں کو ہراساں کرنے لگے‘ حکام سے کارروائی کا مطالبہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ضلع کچہری جیل چوک میں تعینات پولیس ملازمین نے شہریوں کو ہراساں کرکے مٹھی گرم کرنا شروع کردی ، متاثرہ شہری احسان علی ورک کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں جمع کروائی جانیوالی تحریری شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ گزشتہ روز اپنے چچا مزمل حسین ورک کے ہمراہ تاریخ پیشی پر آیا تھا جبکہ جیل چوک میں ایک دکان سے ایزی لوڈ کی خاطر رکا تو پولیس اہلکار نے اپنے موبائل فون میں بھی ایزی لوڈ کروانے کا کہا جسے نظر انداز کرکے میں خاموشی سے چلا گیا مگر کچھ دیر بعد جونہی ہم ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں داخل ہونے لگے تو اسی پولیس ملازم نے جو دیگر پولیس ملازمین کی طرح عدالت کے گیٹ پر موجود تھاہم سے بدکلامی شروع کردی اور ایزی لوڈ نہ کروانے کا خوب غصہ نکالا، ہماری تلاشی لی اور پیسے ہتھیانے کے درپے رہا ، متاثرہ شہری نے بارکونسل کی قیادت سے مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن