• news

دشمن قوتیں پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں: کنور عمران

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کا اہم اجلاس پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے نائب صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ کی اقامت گاہ پر منعقد ہوا جس میں سابق ایم پی اے راناعلی سلمان ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رانا وحید احمد خاں، سینئر رہنما پیر سید ارشد ہاشمی، پیر سکندر شاہ ، ملک افتخار کھارا ڈوگر و دیگر پارٹی رہنمائوں اور کارکنان نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب کے نائب صدر کنور عمران سعیدایڈووکیٹ، رانا علی سلمان ، رانا وحید احمد خاں و دیگر نے کہا کہ ملک دشمن استعماری قوتیں پاکستان کی دفاعی لائن ، معیشت اور قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے لیے چاروں طرف سے حملہ آور ہیں لیکن حکومت، پاک افواج اورعدلیہ کی بہترین حکمت عملی سے یہ سازشیں ناکام ہو رہی ہیں پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافہ ہوتا دیکھ کر ازلی دشمن بھارت سمیت پاکستان کے خلاف جارحانہ عزائم رکھنے والی بین الاقوامی قوتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پاکستان کے خلاف سٹرائیک کی سوچ رکھنے والی قوتیں وقت کی گردش میں کھو جائیں گی ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان لمحہ بہ لمحہ ترقی وخوشحالی خود انحصاری کی منزل پر بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حوالے سے ڈی سی شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری سے ملاقات ہوئی ہے تاکہ ضلع کی عوام کو لاحق مسائل کا انتظامی محکموں کے ذریعے تدارک ممکن ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن