ملکی سلامتی و عوامی خوشحالی کیلئے سیاسی قوتیں مل کر کام کریں: نصیر احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں ، الفجر ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین رانا عمر نصیر خاں آف ابوظہبی، معروف سماجی رہنما ئوں رانا عتیق ٹیپو خاں اور توقیر احمد خاں نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں متحد ہو کر ملکی سلامتی و عوامی خوشحالی کیلئے کام کریں پارلیمنٹ کے فیصلوں اور قانون سازی کا احترا م کیا جائے اور ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی کی بجائے موثر جمہوری جدوجہد شروع کی جائے تاکہ ملک دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جاسکیں، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ صوبوں کے حقوق تسلیم شدہ ہیں اب پر بار بار بحث یا چھیڑ چھاڑ مناسب نہیں اپوزیشن جماعتوں کو بھی چاہئے کہ وہ حکومت پر ہر طرف سے الزام تراشی کی بجائے مصالحانہ راستہ اختیار کریں کیونکہ ملکی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ملک میں سیاسی استحکام ممکن نہیں ہوتا بے یقینی کی صورتحال عوام میں مایوسی پھیلانے اور ملک کی بین الاقوامی سطح پر جگ ہنسائی کا موجب بن رہی ہے جس کا براہ راست منفی اثر ملکی معیشت پر پڑ رہا ہے ۔