ننکانہ: گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلہ میں آگاہی واک آج ہو گی
ننکانہ صاحب( نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان عمران خاں کے پروگرام گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلہ میں ننکانہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ننکانہ کی جانب سے آج بوقت 11بجے صبح گورودوارہ جنم استھان ننکانہ کے مین گیٹ سے ایک آگاہی واک ہو گی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کریں گے جبکہ واک میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب چوہدری نعیم احمد سمیت کونسلرز، شہریوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔