روحانی محافل کا انعقاد مستحسن اقدام ہے: قاری یونس
نار نگ منڈی (نامہ نگار) پیر طریقت حافظ احسان الٰہی رضو ی اور قاری محمد یونس نے کہا ہے کہ ذکر الٰہی کے نور سے دلوں کی صفائی ہوتی ہے۔ ذکر قلب کی دولت حاصل کرنے سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور کینہ دور ہوتا ہے انہوں نے معروف روحانی شخصیت حافظ طاہر محمود، حکیم نوید زاہد، حاجی مشتاق احمد، چیئرمین ملک محمد عارف، وائس چیئرمین ملک محمد یوسف، چوہدری عبیداللہ سیہول اور عامر اعجاز ورک کے ہمراہ سیاسی و سماجی شخصیت سیٹھ شاہد نعیم اور جنرل سیکرٹری سیٹھ ذیشان سخاوت کی والدہ کے انتقال پر ختم شریف کی روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روحانی محافل کا انعقاد مستحسن اقدام ہے۔