• news

نوازشریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: آصف محمود

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف (ن) لیگ کے قائد اور پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں انکی عوامی پذیرائی میںاضافہ ہوا ہے احتساب عدالت کا فیصلہ عوام نے مسترد کرکے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔ سابقہ کیس کی طرح اس بار بھی ہائیکورٹ سے میاں نواز شریف سرخرو ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف پہلے بھی جیل کاٹ چکے ہیں اور اب بھی ناکردہ گناہ کی سزا انہیں دی جارہی ہے جو زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن