ننکانہ: حاجی اکرم ناز کا ختم چہلم
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) مجاہد ختم نبوت حاجی محمد اکرم ناز اللہ والے کا ختم چہلم مسجد شیخاںمیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق مجاہد ختم نبوت حاجی محمد اکرم ناز اللہ والے کے ختم چہلم کی محفل جامع مسجد شیخاں میں ہوئی جس کی صدارت مرکزی امیر مہر محمد اسلم ناصر ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید اشرف حسین شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ سید ننھے میاں سرکار ؒ، سید مشرف حسین شاہ، میاں تنویر احمد نقشبندی اور سید افضال حسین شاہ ، صاحبزادہ بدیع الزمان بھٹی تھے محفل پاک میں مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان فیضان اولیاء اللہ ننکانہ کے عہدے داران مہر شوکت علی شاہد ، نذیر احمد بھٹہ ، حاجی نو راحمد رحمانی ،چوہدری محمد اقبال کے ٹو والے ، چوہدری محمد شفیق سابق کونسلر ، محمد اسلم اللہ والے، محمد اشرف ، محمد اویس اکرم ودیگر نے شرکت کی۔