• news

ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن‘ تعمیرات مسمار

ننکانہ صاحب( نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب چوہدری امجد حسین ڈھلوں اور ڈسٹرکٹ آفیسر(ریگولیشن) ذیشان منور سیال کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کے عملہ نے قصبہ موڑکھنڈا (لاہور جڑانوالہ روڈ) پر اور سروس روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے درجنوں تجاوزات کو ہٹوا دیا اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری امجد حسین ڈھلوں نے صحافیوں کو بتایا کہ قصبہ موڑکھنڈا ور منڈی فیض آباد میں تجاوزات کی بھرمار ہے جہاں پر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ کی طرف سے متعدد بار آپریشن کیا گیا ہے۔زیادہ تر ریڑھی بانوں نے ناجائز اڈے بناکر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جبکہ رہی سہی کسر دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے غیر قانونی طور پر پٹھے وغیرہ لگا کر پوری کی ہوتی ہے جن کو متعدد بار وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں دوکانداروں کا سامان بھی قبضہ میں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن