اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور تحصیلدار کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار
الہ آباد / ٹھینگ موڑ ( نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور تحصیلدار کا قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون ہزاروں ایکڑ اراضی واگزار کروالی گئی جس کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے اے سی اور تحصیلدار کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر ڈوگر اور تحصیلدار مہتاب خاں بلوچ نے تحصیل بھر میں اپنے عملہ کے ہمراہ الہ آباد ، چونیاں ، کنگن پور ، چھانگا مانگا ، تلونڈی و دیگر دیہاتوں اور شہروں سے 7 ہزار 456 کنال سے زائد سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروالی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا کہ ناجائز قابضین اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔