ملکی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: اقبال گوپے را
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر وامیدوار ضلع ناظم چودھری محمد اقبال گوپے را نے کہا ہے کہ ملکی دولت کی لوٹ مار کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں کرپشن ہمارے مسائل کا بنیادی جز ہے اس کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی ہم خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن ہوسکتے ہیں 70 سال گزرنے کے باوجود بھی ہم ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف گئے اس کی بھی بنیادی وجہ ہم نے کرپشن کو اولیت دی اب کرپشن اور پاکستان ایک سال نہیں چل سکتے کرپٹ سیاستدانوںنے ملک اور قوم کو لوٹنے کا نام’’ سیاست ‘‘رکھا ہے جو اب ختم ہوگاتحریک انصاف جب بھی بلا امتیاز احتساب کا نام لیا جاتا ہے تو کرپٹ عناصر پرخوف طاری ہوجاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔