• news

مسلسل شکستوں سے دلبرداشتہ سرفراز احمد کا ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر قومی کپتان سرفراز احمد نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ہو کرکپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرفراز کپتانی چھوڑنے کا اعلان آج کریں گے.ٹیم مینجمنٹ نے اگلے کپتان کیلئے سر جوڑ لیے جس میں اسد شفیق اورشان مسعود کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے تاہم ذرائع نیو نیوز کا کہنا ہے کہ شان مسعود قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے تگڑے امیدوار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن