• news

انٹریونیورسٹی فٹبال چیمپئن شپ: بیوٹم یونیورسٹی نے مہران یونیورسٹی کو چھ صفر سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹر یونیورسٹی فٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مہران یونیورسٹی کو چھ صفر سے شکست دے دی۔ہاف ٹائم پر بیوٹم یونیورسٹی کو پانچ صفر سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں جامشورو یونیورسٹی کے کھلاڑیوں نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا اور بیوٹم یونیورسٹی کی ٹیم دوسرے ہاف میں صرف ایک گول کرسکی ۔فاتح ٹیم کے استقلال ، عابد آغا اور میر وارث نے دو دو گول سکور کئے۔ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے ٹاپ یونیورسٹیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ایونٹ کا فائنل دس جنوری کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن