رستم پاکستان دنگل 16 فروری کو ہو گا
لاہور(نمائندہ سپورٹس) رستم پاکستان دنگل 16 فروری کو ہو گا۔ رستم پاکستان دنگل کے سیمی فائنلز 25 جنوری کو بہاولپور میں ہوں گے۔ سیکریٹری ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کا کہنا تھا کہ سیمی فائنلز کے فاتح پہلوان رستم پاکستان کے ٹائٹل کے لیئے لڑیں گے۔سیمی فائنلز میں حامد پہلوان کا مقابلہ طیب رضا پہلوان سے ہو گا۔ انعام بٹ پہلوان کا مقابلہ شہزاد پہلوان سے ہو گا۔ رستم پاکستان کے مقابلے اب بلا تعطل منعقد ہوں گے۔